گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے،ماہرین زراعت

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:00

قصور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء)گندم کی فصل ہماری ملکی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے جس کی بہترنگہداشت کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہوا‘پانی‘روشنی اورخوراک کی حصہ دار بن کر پودے کوکمزور اور سالانہ پیداوار کو 14سی42فیصدتک کم کردیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہوا‘پانی‘روشنی اور خوراک کی حصہ داربن جاتی ہیں جس سے فصل کے پودے کمزورپڑجاتے ہیں۔

انہوں نے کاشتکاروں پر زوردیا کہ وہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی شناخت‘کنٹرول کے مختلف طریقوں‘ سپرے کی احتیاطی تدابیر‘کھاد کے مناسب استعمال ‘آبپاشی ودیگر زرعی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے جاری منصوبوں‘ گندم اور کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی‘جعلی ادویات وکھادکیخلاف مہم کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں