ڈپٹی کمشنر قصور کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 12:20

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ‘سیکورٹی ‘پارکنگ ‘ہارٹیکلچر اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں کی کارکردگی ‘ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی ‘پارکنگ اور دیگر معاملات کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران ایمرجنسی ‘بچہ وارڈ‘سرجیکل وارڈ‘آئوٹ ڈور ‘ڈسپنسری ‘میڈیکل سٹورز اورہسپتال کے دیگر حصوں میںمریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو حکم دیا کہ ڈیوٹی روسٹر کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنا کر ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہریوں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں