گل گلائل کی کاشت دسمبر میں مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 نومبر 2018 12:20

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ گل گلائل باغ میں لگائے جانے والے پھولوں میں سے ایک پسندیدہ پھول ہے اس کو گلیڈ کے نام سے پکاراجاتاہے‘گلائل کے پھول سفیدسرخ گلابی پیلے اورجامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ‘گلائل کی کاشت کیلئے زرخیزاور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کریں ‘کاشت سے پہلے گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں‘زمین کی زرخیزی کو برقراررکھنے کیلئے این پی کے کیمیائی بحساب دوپونڈ فی سومربع فٹ کے حساب سے ڈالیں کاشت کے وقت کھادکا استعمال کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ کھاد گھٹیوں کے ساتھ نہ لگے ورنہ یہ گل سڑ جائیں گی‘گلائل کی کاشت بذریعہ بیج اوربذریعہ گھٹیاں دونوں طریقے سے کی جاسکتی ہے بذریعہ بیج کاشت کی جانیوالی فصل کافی دیر کے بعد پھول دیتی ہے لہذاجلدی پھول حاصل کرنے کیلئے عام طورپر اس کی کاشت گھٹیوں سے کی جاتی ہے گھٹیانہ زیادہ بڑی ہونی چاہئیے اورنہ زیادہ چھوٹی گھٹیوں کو قطاروں میں بوئیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں