پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری

خطرناک اشتہاریوں سمیت 24 ملزمان گرفتار،قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ،ناجائزا سلحہ برآمد

جمعرات 15 نومبر 2018 19:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری،9خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 24 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائزا سلحہ برآمد، گرفتار ملزمان میں 5قمار باز بھی شامل ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پرضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلعی پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 9خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،گرفتار مجرمان میں سے 3اے کیٹگری کے خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں ،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اشتہاریوں کو پناہ دینے پر 5ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے بھی حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5بدنام زمانہ منشیات فروشوں صادق عرف بھولا ،فاروق ،عبادت ،مشتاق اور علی احمد کو گرفتارکرکے قبضہ سے 3 کلوگرام چرس اور35بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ۔اسی طرح تھانہ اے ڈویژن پولیس نے قبرستان گامن شاہ کے قریب بدنام زمانہ قماربازی کے اڈے پرریڈ کرتے ہوئے 5قماربازوں شفیق عرف چھیکا،نذیر عرف جیرا،اصغر، بشیر عرف موچھا اور ادریس کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں