ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے عہدیداران کی ملاقات ‘پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

وفد نے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل ‘سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ڈاکٹرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ‘مریضوں اور انکے لواحقین کیساتھ شائستگی اور ہمدردی سے پیش آئیں ‘ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر

جمعرات 15 نومبر 2018 22:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے عہدیداران کی ملاقات ‘پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ‘ڈاکٹرز کو درپیش مسائل ‘ڈی ایچ کیو سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدر ڈاکٹر طاہر شاہین ‘سینئر نائب صدر ڈاکٹر فیاض احمد ‘میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر وسیم اعجاز ‘انچارج وویمن ونگ ڈاکٹر حنا جسٹن‘جوائنٹ سیکرٹری سدرہ رزاق ‘ممبر ارم دل بہار اور دیگر عہدیداران نے گزشتہ روز انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں بحیثیت ڈپٹی کمشنر قصور تعیناتی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈپٹی کمشنر قصور کو تمام سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں اور ڈاکٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے اور اس شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور مریضوں اور انکے لواحقین کیساتھ شائستگی اور ہمدردی سے پیش آئیں اور انکے دکھ کو اپنا دکھ سمجھیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب جذبہ خدمت کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں اور ایک مسیحا بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں