قصور،پولیس کی کارروائی ،8اشتہاریوں سمیت 22 ملزمان گرفتار،قبضہ سے ناجائزا سلحہ،منشیات برآمد

جمعہ 16 نومبر 2018 19:07

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پولیس کی اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاںجاری،8خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 22 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے ناجائزا سلحہ،منشیات برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں7قمار باز بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پرضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلعی پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث8خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس اور55لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ۔اسی طرح تھانہ کھڈیاں پولیس نے محلہ غوث صابری میں ریڈ کرتی7قماربازوںجاوید عرف کالی،سلیم،رزاق،افضل،ندیم،یٰسین اور نعیم کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے دائو پر40 ہزارروپے کے قریب رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں