حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 20 نومبر 2018 18:16

قصور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے ‘جعلی ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں اور غیر قانونی طور پر ادویات تیار اور فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ڈرگ انسپکٹرز بلا خوف و خطر ان قانون شکن افراد کے خلاف کاروائی کریں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قصور /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمرنے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈرگ کنٹرولر قصور رانا عبدالمتین ‘سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سید عمران غزنوی ‘فارماسسٹ محمد انس ‘ڈرگ کنٹرولر چونیاں شیر زمان ‘ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھاکشن محمد رمیز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکے اجلاس میں مجموعی طور پر 12کیسوں کی سماعت کی گئی ۔

تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیکر6میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیس مزید کاروائی کیلئے ڈرنگ کورٹ بھیجنے ‘1میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنے اور 3کو وارننگ دی گئی جبکہ 2کیسز مزیدتفتیش کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور نان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے تا کہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوںاور میڈیکل پریکٹس کرنیوالوں سے بچایا جا سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے یہ سفاک لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں