قصور:ریسکیو 1122 عیدمیلادالنبیﷺکے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی،ڈاکٹر فرزند علی

منگل 20 نومبر 2018 18:30

قصور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ریسکیو 1122 قصور عیدمیلادالنبیﷺکے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر فرزند علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصور عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی جس کیلئے ہنگامی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے، پلان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی میڈیکل کٹ کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائیگا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی ریلیف فراہم کیا جاسکے اس آپریشن کی نگرانی ڈاکٹر فرزند علی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں