ڈی پی او کا شہر کا دورہ، عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرجلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا

بدھ 21 نومبر 2018 00:30

قصور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف نے شہر قصور میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرجلوس کے مختلف روٹس کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ،اس موقع پرایس پی انویسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ،ایس ایچ او محمد محسن و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، ڈی پی او نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ، جلوس کے دوران گلیوں ،بازاروں کوعارضی طور پر بند اور جلوس کے دوران گھروں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ ٹریفک کے بہائو کیلئے موثر انتظامات بھی کئے گئے ہیں،انہوں نے جلوس انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں