لڑائی جھگڑوں کی درخواستوں کو 48گھنٹوں میں یکسو کیا جائے،ڈی پی او قصور

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:33

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈی پی او قصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف نے کہا کہ تھانوں میں موصول ہونے والی لڑائی جھگڑوں کی درخواستوں کو 48گھنٹوں میں یکسو کیا جائے ،تفتیش کی آڑ میں کسی شہری سے پیسے نہیں لیے جائے گے ، کرپشن کی معمولی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ،ڈی ایس پی سٹی محمد احسان الہٰی ، اے ایس پی صدر زبیر نذیر،ڈی ایس پی چونیاں محمد مستحسین،ڈی ایس پی پتوکی عاطف معراج، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد،ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور انچارج برانچز نے شرکت کی، دوران میٹنگ ڈی پی اوقصور نے کہا کہ مجرما ن اشتہاریوں کی جائیدادوں کوقرق بھی کروایا جائے اس سلسلہ میں تھانہ جات کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے،اے کیٹگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ انکی گرفتاریوں کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے،ایس او ایس ناکہ جات پر سخت چیکنگ کی جائے اور ہر بلا نمبری موٹرسائیکل کو بند کیا جائے گا،سنگین وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا یا جائے ،تفتیشی افسران پینڈنگ روڈز کو جلد از جلد جمع کروائیں ،تفتیشی افسران کے تبادلوں کی صورت 48گھنٹوں کے بعد روانگی کی جائے تاکہ زیر تفتیش کیسز اور پینڈنگ روڈز جمع کروا سکیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں