قصور پولیس نیگڈی ڈور فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:26

قصور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گڈی ڈور فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے کثیر تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن پولیس کو اطلا ع ملی کہ ملزم شاہ زیب عرف زیبی گڈی ڈور کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے جس پر ایس ایچ او وحید عارف نے ہمراہ دیگر ملازمین ناکہ بندی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے کثیر تعداد میں پتنگیں اور 55عدد چرخیاں ڈور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں