ڈی ایس پی آفس پتوکی میں کھلی کچہری

منگل 11 دسمبر 2018 22:11

قصور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف نے ڈی ایس پی آفس پتوکی میں کھلی کچہری لگائی ،شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے ،اس موقع پر ڈی ایس پتوکی سرکل عاطف معراج،سرکل کے ایس ایچ اوز ،انجمن تاجران کے عہدیداران اور صحافی حضرات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور نے کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام عوام کو انصاف مہیا کرنا ہے اور جو افسران یہ کام نہیں کرسکتے انھیں محافظ کہلانے کا کوئی حق نہیں ،انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے ضلع قصور میں امن و مان کی بحالی کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیںہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں