قصور ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ‘اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن

موضع ڈھنگ شاہ میں 3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 24ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا کا تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ‘3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 24ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا نے تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران کے ہمراہ موضع ڈھنگ شاہ میں قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 24ایکڑ سرکاری اراضی واگزا کروا لی ہے جس کی مالیت 3کروڑ 29لاکھ 58ہزار 750روپے ہے ۔

جو سرکاری زمین واگزار کروائی گئی ہے وہاں پر فصلیں کاشت ہوئی تھیں جن کو ٹریکٹر چلا کر قبضہ کو واگزار کروایا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے بتایا ہے کہ تحصیل قصور میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے اور جہاں کہیں بھی سرکاری زمین پر قبضہ کیا گیا ہے اسے ہر صورت واگزار کروایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں