قصور ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا کم پیمانہ اور اوور چارجنگ کرنیوالے پٹرول پمپس کو 1لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 12 دسمبر 2018 16:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا کا کم پیمانہ اور اوور چارجنگ کرنیوالے پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون ‘1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا نے گنڈا سنگھ روڑ ‘دیپالپور روڈ اور دیگر مقامات پر متعدد پٹرول پمپس کے پیمانوں اور ریٹ کا جائزہ لیا اور کم پیمانہ اور اوورچارجنگ کرنے والے پٹرول پمپس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا اور کم ماپنے اور اوور چارجنگ کرنے والے پمپس مالکان کیخلاف بلا خوف و خطر کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں