قصور،ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بدھ 12 دسمبر 2018 18:40

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں آٹا تھیلہ 20کلو گرام پر چون ریٹ 760‘ چاول سپر باسمتی نئے 108روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 125روپے فی کلو گرام، چاول اری 36روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک104روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی درجہ اول 95روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ78روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک امپورٹڈ 104روپے فی کلو گرام، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ130روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ116روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 100روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 100روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 95روپے فی کلو گرام ، سفید چنے موٹے امپورٹڈ124روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 100روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 250روپے فی کلو ، بیسن 104روپے فی کلو ، چینی اوپن مارکیٹ ریٹ پر ، دودھ کھلا فی لیٹر 70روپے ، دہی 75روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 700روپے فی کلو ، گوشت بڑا 350روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں