محکمہ لیبر قصور کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی واک کا اہتمام

چائلڈ لیبر کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ‘ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر جہانگیر احمد

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ لیبر قصور کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر قصور جہانگیر احمد ‘انچارج چائلڈ پروٹیکشن سیل قصور زرتاب خان ‘ محکمہ سوشل ویلفیئر ‘پاور لومز اور ٹینریز ورکرزو مالکان ‘بھٹہ مزدوریونین عہدیداران ‘این جی اوز کے عہدیداران اور شہریوں نے شرکت کی ۔

چائلڈ لیبر کے خاتمے کی آگاہی واک محکمہ لیبر آفس رائیونڈ روڈ کھارا چونگی سے شروع ہو کر نور محل سینما موڑ تک کی گئی ۔ شرکاء نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کی آگاہی بارے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر قصور جہانگیر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ لیبر کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں رواں سال کے دوران 1750بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا گیا ہے جن کو حکومت کی طرف سے مفت تعلیم ،کتابیں ،یونیفارم و بیگ وغیرہ مفت فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے دوران چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی پر متعدد ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا ہے اور ضلع بھر میں عوام الناس کو چائلڈ لیبر کی آگاہی کے حوالے سے بھرپور مہم جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں