عمران خان ملکی معاملات فہم و فراست سے چلارہے ہیں،سردارآصف احمدعلی

پیر 17 دسمبر 2018 15:12

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان ملکی معاملات فہم و فراست سے چلارہے ہیں،گزشتہ71سالوں کی خرابیاں ختم کرنے میں وقت لگے گا،حکومت پُرعزم ہے اور انشاء اللہ وقت کیساتھ ساتھ ملکی معیشت سنبھلے گی ‘ادارے مضبوط ہوں گے‘عوام خوشحال ہوں گے اور پاکستان کا نام بھی دنیامیں نمایاں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وزیرخارجہ وراہنما پاکستان تحریک انصاف سردارآصف احمدعلی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کسی کی ذات سے کوئی لڑائی نہیں بلکہ وہ ملک کے 22کروڑ عوام کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں انشاء اللہ چند ماہ میں قوم ایک واضح اورخوشگوارتبدیلی محسوس کرے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوں پرپورا اترے گی اورالیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کو ایک ایک کرکے پورا کرے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں