ضلع بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے ‘ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر

تجاوزات کا خاتمہ ‘ہسپتالوں میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ‘اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایات

پیر 14 جنوری 2019 16:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر قصورسمیت تمام شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے ‘ تجاوزات کا خاتمہ ‘ہسپتالوں میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد شہزاد ‘اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ‘شبیر احمد ڈوگر ‘آصف علی ڈوگر ‘زہرہ دستگیر‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ‘سی ای او ایجو کیشن مسز واصف ناہید ‘میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کیلئے فوری طور پر ڈمپنگ سائیٹ کی زمین کی نشاندہی کی جائے اورمذکورہ اراضی ایکوائر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ ہسپتالوں میں تمام طبی آلات فنکشنل ہونے چاہیں اور انہیں اپریٹ کرنے کیلئے سٹاف بھی موجود ہونا چاہیے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سی ای او ایجو کیشن تمام سکولوں میں زیرو پریڈ یقینی بنائیں جس میں اساتذہ اکرام طلباء و طالبات کی ضروری امور میں رہنمائی کریں جبکہ ٹیچرز کی ٹریننگ کیلئے جلد ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کریں کسی بازار یا سٹرک پر ریڑھی لگانے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے ‘بازاروں میں آنیوالے افراد کیلئے پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مناسب جگہ کی نشاندہی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں