کھلی کچہر یوں سے لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں،ایس ای سرکل لیسکو

بدھ 16 جنوری 2019 13:37

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایس ای سرکل لیسکو قصور ناصرایازگورمانی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرپانی وبجلی وچیف انجینئرلیسکوکی ہدایت پرجو کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں اس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں اورلوگوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کرکے انصاف ان کی دہلیز پر دیاجارہاہے او راس عمل سے یقینا مسائل اورشکایات کم ہونگی ‘بجلی چوروں کیخلاف کارروائی اور انہیں پکڑنا لیسکو کے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سٹی ڈویژن لیسکو اور رورل ڈویژن لیسکو کے زیراہتمام لگائی جانیوالی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ایکسین سٹی ڈویژن جمشیدزما ن‘ ایکسین رورل چوہدری اشفاق احمدکے علاوہ واپڈاہائیڈروالیکٹرک سینٹرل لیبریونین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ناصرایازگورمانی نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے سے مسائل اور مشکلات کاحل نکل آتاہے اورکئی درپیش مسائل موقع پر ہی حل ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیسکو کسٹمرسروس پرجوشکایات ملتی ہیں اسے فوراً حل کردیاجاتاہے ‘بجلی چورقوم کے دشمن ہیں ان کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں