تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 17 جنوری 2019 13:46

تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے‘ ضلع قصور میں انسداد پولیو مہم 21تا 23جنوری 2019کو منعقد ہو رہی ہے جبکہ 24اور 25جنوری کو فالو اپ ہو گا‘ انسداد پولیو مہم کے بعد 24تا 25جنوری دو روزہ فالو اپ مہم بھی چلائی جائیگی جس دوران کسی وجہ سے محروم رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 1473ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور تمام انسداد پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے‘مہم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 23ہزار 532بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل قصور میں 2لاکھ 31ہزار 836بچوں‘تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 55ہزار 233‘تحصیل پتوکی 1لاکھ 73ہزار 379اور تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 63ہزار 84بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں