میونسپل کمیٹیوں کے سٹاف نے بھرپور محنت کے بعد متعدد شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا ، ڈپٹی کمشنر قصور

جمعہ 18 جنوری 2019 20:19

قصور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ، صفائی اور سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کا کام دوسرے روز بھی جاری رہا، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے سٹاف نے بھرپور محنت کے بعد متعدد شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا ،کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھا کر انہیں ٹھکانے لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر جاری خصوصی آپریشن کے دوران ضلع کونسل قصور کے سٹاف نے چونیاں روڈ پر دربار بابا علم دین اور دیپالپور روڈ پر فیروز پور روڈ بائی پاس سے پختہ و عارضی تجاوزات ختم کرکے سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ سینٹی ٹیشن سٹاف نے علاقہ میں خصوصی صفائی مہم بھی جاری رکھی۔

میونسپل کمیٹی قصور نے عابد ڈسپنسری کے علاقہ سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ختم کردیے، گرلز کالج قصور کے علاقہ سے تجاوزات کے خاتمہ کے بعد روڈ کو لیول کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں