چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ہیلتھ قصور ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا سرکاری ہسپتالوں کا دورہ

جمعہ 18 جنوری 2019 20:38

قصور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ہیلتھ قصور ڈاکٹر جاویداحمدگورائیہ ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگرنے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے سہولیات بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا مریضوں ، انکے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیااور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوںنے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں