امن وامان کی ذمہ داری پولیس کا اولین فریضہ ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور

جمعہ 18 جنوری 2019 22:34

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورڈاکٹر محمد شہزادآصف نے کہا کہ انصاف معاشرتی امن کا ضامن ہے، امن وامان کی ذمہ داری پولیس کا اولین فریضہ ہے، انصاف کیے بغیر جرم پر قابو پانا ناممکن ہے اس لیے تمام تھانوں کو جرائم پیشہ افراد کیلئے دارالحساب بنادیا گیا اور تمام ایس ایچ او ز کو بتا دیا گیا ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں اوران کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جبکہ شرفاء کیلئے تھانوں میں عزت و احترام کیساتھ پیش آیاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں