قصور، ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق ، بیٹا شدید زخمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:38

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ملتان روڈ بھونیکی موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار عبد الغفور اپنی بیوی بانو بی بی اور بیٹے ممتاز احمد کو لے کر پتو کی سے لاہور جا رہا تھا جب وہ بھونیکی موڑ کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں بانوبی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ عبد الغفور اس کے بیٹے کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال پتو کی لے جایا گیا جہاں عبد الغفور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ممتاز احمد کو شدید حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ‘پولیس مصروف تفتیش ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں