بس اڈوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘صاحبزادی وسیمہ عمر

ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے‘ڈپٹی کمشنر قصور

جمعرات 14 فروری 2019 17:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکٹس کے اجراء کیلئے قصور میں کمپوٹرائزڈ وہیکل انسپکشن سنٹر کی تعمیر کا 70فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، بس اڈوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے، یہ ہدایات انہوںنے روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز چوہدری محمد ارشد، رانا محمد شہزاد نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے محمد عثمان نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو سفر کی محفوظ سہولت فراہم کرنے کیلئے کمپوٹرائزڈ وہیکل انسپکشن سنٹر کا قیام نہایت اہم ہے ،منصوبے کی را ہ میں حائل قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے واضع کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، معذور افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ میں 50فیصد رعایت پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ مالکان، ڈرائیورز و عملہ کو ٹریفک قوانین سے آگاہی، مسافروں کے حوالے سے ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے تربیتی سیشن میں روڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ضلعی اتھارٹی، ٹریفک پولیس سے مقررین کو مدعو کیا جائے ۔ انہوںنے واضع کیا کہ ڈی کلاس بس اڈوں پر صفائی کا بہتر انتظام، ٹائلٹ ، مرد و خواتین کیلئے الگ انتظار گاہ سمیت تمام سہولیات کی فراہمی مذکورہ اڈہ جات کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، مسافروں کو سہولیات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں