ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 15 فروری 2019 17:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور سائلین کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد شہزاد، اے سی قصور شاہد عباس کاٹھیا سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں قبرستان کی زمین پر تجاوزات، ریونیو ، ایجوکیشن ، صفائی کے حوالے سے شکایات پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور میونسپل کمیٹیاں اپنی حدود میں تجاوزات کنندگان اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین قصور مہم کے تحت صفائی کیلئے جاری مہم کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے، بلدیاتی ادارے شہریوں میں آگاہی مہم بھی جاری رکھیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں