ڈپٹی کمشنر قصورصاحبزادی وسیمہ عمر کارورل ہیلتھ سنٹر گنڈا سنگھ والا، اے سی شاہد عباس کاٹھیا کا بی ایچ یو روشن بھیلہ کا اچانک دورہ

اتوار 17 فروری 2019 16:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے رورل ہیلتھ سنٹر گنڈا سنگھ والا، اے سی شاہد عباس کاٹھیا نے بی ایچ یو روشن بھیلہ کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اقبال گورائیہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے آر ایچ سی گنڈا سنگھ والا کے دورہ کے موقع پر ہسپتال مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصا زچہ و بچہ کیساتھ سخت رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

انہوںنے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں 24گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ادارے کو اپ گریڈ کیا جائے گا ، سی ای او ہیلتھ اس سلسلے میں پراجیکٹ تیار کرکے وزارت صحت ، حکومت پنجا ب کو بھجوائیں۔ اے سی قصور شاہد عباس کاٹھیا نے بی ایچ یو روشن بھیلہ کے دورہ کے موقع پر ہدایت کی کہ ڈاکٹرز وطبی عملہ بروقت ڈیوٹی پر حاضر ہوں، مریضوں کو ہسپتال میں موجود ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے ، میڈیکل سٹور کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں