ایمرجنسی سروسز کیلئے جلد ایک نئی ایمبولینس بھی ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی جائے گی‘ڈاکٹر سعید الہی

ریڈ کریسنٹ پاکستان ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں طبی سہولیات بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریگا‘چیئرمین ہلا ل احمر پاکستان

پیر 18 فروری 2019 18:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) چیئرمین ہلا ل احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی نے کہا ہے کہ ریڈ کریسنٹ پاکستان ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں طبی سہولیات بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریگا، ایمرجنسی سروسز کیلئے جلد ایک نئی ایمبولینس بھی ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے چیئرمین ہلال احمر پاکستان کو ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ترجیحات سے آگاہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز چوہدری ارشد، رانا شہزاد، اے سی قصور شاہد عباس کاٹھیا، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین ہلا ل احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ ریڈکریسنٹ کی طرف سے فراہم کی جانیوالی ایمبولینس ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب اسٹیشن ہوگی ، اسکا رابطہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ریسکیو1122سے ہوگا جسے بوقت ضرورت ایمرجنسی سروسز کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید وینٹی لیٹرز، آپریشن تھیٹرز کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر درکار اضافی انستھیزیا مشین، تھلیسمییا سنٹر کے آغاز کیلئے درکار سینس آپریٹر مشین کی فراہمی کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ پاکستان ضلع قصور کے دور دراز علاقوں میں فرسٹ ایڈ سنٹرز کے قیام کیلئے تیار ہے تاکہ کسی حادثہ کی صورت میں متاثرین کو بروقت ایمرجنسی کور فراہم کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے ہلا ل احمر پاکستان کی خدمات کو زبردست سراہتے ہوئے ضلع قصور کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں