چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ کامرکز صحت پکھوکی کا اچانک دورہ

پیر 18 فروری 2019 18:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ نے 24/7مرکز صحت پکھوکی کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ نے ہدایت کی کہ سنٹر کا عملہ تمام مریضوں کو حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات کے مطابق بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے، خصوصا زچہ و بچہ کو مثالی سہولیات ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بی ایچ یو میں دستیاب ادویات کی مریضوں کو مفت فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ادویات کا نام لکھنے کی بجائے اسالٹ تجویز کریں تاکہ مریض کو باہر سے دوا نہ خریدنی پڑے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں