وزیر اعظم پاکستا ن کے پلانٹ فار پاکستان مہم اور گرین قصور مہم کے تحت شجرکاری مہم کامیابی سے جاری ہے ‘ڈپٹی کمشنر قصور

سرکاری جنگلات میںپودے چھانگا مانگا اور دیو سیال کے جنگلات میں لگائے گئے ،ابتک مجموعی طور پر ڈیڑھ سو ایکٹر رقبہ پر درخت لگائے جاچکے ہیں‘صاحبزادی وسیمہ عمر

جمعرات 21 فروری 2019 19:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن کے پلانٹ فار پاکستان مہم اور گرین قصور مہم کے تحت شجرکاری مہم کامیابی سے جاری ہے اور ضلع بھر میں ابتک سرکاری جنگلات میں ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں، پاک آرمی، ایجوکیشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بلا معاوضہ 1لاکھ25ہزار پودے فراہم کئے جاچکے ہیں جبکہ کسانوں کو بھی نہایت معمولی قیمت پر پودے فراہم کرنے کاآغاز کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلھے شاہ پیکجز کے دورہ کے موقع پر شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا، بلھے شاہ پیکجز کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنرنے ملزکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور یہاں کوالٹی پروڈکشن، ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے، کمیونٹی سروسز میں بھرپور حصہ لینے پر بلھے شاہ پیکجز انتظامیہ کو زبردست سراہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں شجر کاری مہم کاآغاز بلوکی میںوزیر اعظم پاکستا ن کیطرف سے شجرکاری مہم کے افتتاح کے ساتھ ہی کر دیا گیا ہے جو اپریل تک جاری رہے گی، اس مہم کے دوران ابتک سرکاری جنگلات میںپودے چھانگا مانگا اور دیو سیال کے جنگلات میں لگائے گئے ہیں اور ابتک مجموعی طور پر ڈیڑھ سو ایکٹر رقبہ پر درخت لگائے جاچکے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے مختلف نرسریوں سے پاک فوج کو آرمی 1لاکھ پودے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 20، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 5ہزار پودے بلا معاوضہ فراہم کر دیے ہیں جو مختلف سرکاری اداروں اور زمینوں پر لگائے جائیں گے،کسانوں کو فراہم کئے جانیوالے پودوںکی تعداد10ہزار ہے اور ان میں شیشم، توت، سنبل ، جامن، سکھ چین، ارجن ، ارٹھیا کے پودے شامل ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں