قصور،پولیس کا آتش بازی تیار کرنیوالے گودام پرچھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کا تیار سامان برآمد،دوملزمان گرفتار

جمعہ 15 مارچ 2019 19:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) تھانہ اے ڈویژن پولیس کا آتش بازی تیار کرنے والے گودام پرچھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کا تیار سامان برآمد،دوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ اے ڈویژن پولیس نے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او وحید عارف و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کے گودام سے دو ملزمان بلال اور ثاقب کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار آتش بازی کا سامان اورکثیر تعداد میں آتش گیر مادے کے توڑے برآمد کرلئے ہیں۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزادآصف نے تھانہ اے ڈویژن پولیس کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں