ڈپٹی کمشنر قصور کی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کوموسم بہار کیلئے کھیلوں کا کیلنڈر ترتیب دینے کی ہدایت

پیر 18 مارچ 2019 17:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے ہدایت کی ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ موسم بہار کیلئے کھیلوں کا کیلنڈر ترتیب دے، 23مارچ کو ڈی سی الیون اور ضلع کونسل الیون کے درمیان دوستانہ میچ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی آر چوہدری محمد ارشد، اے ڈی سی جی رانا محمد شہزاد، وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں، سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل امیر، ایس ڈی او آغا حسین شاہ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی یقینی بنائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ضلع کونسل کے زیر اہتمام جاری بلھے شاہ سپورٹس فیسٹول میں کھیلوں کے مقابلوں کیلئے مکمل معاونت بھی فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں