قصور، لین دین کے تنازعہ پر دکاندار نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کردیا ،پولیس ملازم کے ورثاء نے دکان کو آگ لگادی

پیر 18 مارچ 2019 23:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) نواحی علاقہ گہلن پھاٹک میں لین دین کے تنازعہ پر دوکاندار نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کردیا جبکہ پولیس ملازم کے ورثاء نے دوکان کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گہلن پھاٹک پتوکی میں بشارت نامی شخص نے بلڈنگ مٹیریل سٹور بنا رکھا ہے کہ گزشتہ روز پولیس تھانہ سند ر میں ملازم پولیس کانسٹیبل بشارت کی دوکان پر آیا یہاں پر ان کے مابین لین دین کے معاملہ میں جھگڑا ہو گیا تو دوکاندار بشارت نے بابر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جب بابرکے ورثاء کو واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ موقع پر پہنچ گئے اور دوکان کو آگ لگا دی جبکہ دوکاندار موقع سے فرار ہونے کامیاب ہو گیا وقوعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی کو علاج کے لئے لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں