لاہور،ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کا اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 18 مارچ 2019 23:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ہفتہ صفائی کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوںنے ڈی ایچ کیو ہسپتال جاکر مریضوں کو عیادت کی اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، اے ڈی سی جی رانا محمد شہزاد، اے سی قصور شاہد عباس کاٹھیا بھی انکے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری ہفتہ صفائی کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے دفتری اوقات کے بعد شہباز روڈ، کچہری روڈ، سٹیل باغ سے ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں صفائی کی گئی ہے یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر یہاں جمع نہ ہونے پائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ گلی محلوںمیں نہ پھینکنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کیطرف سے مختلف مقامات پر رکھیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوںنے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی، ڈاکٹرز و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہفتہ صفائی کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال کی صفائی اور پلاٹس میں شجرکاری کی جائے تاکہ مریضوں اور انکے لواحقین کو بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں