بچے ملک کا مستقبل ہیں انکا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، والدین بچوں میں خود اعتمادی پیداکریں‘وسیمہ عمر

مختلف علاقوں سے 11بے سہار ا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سنٹر لاہور بھجوایا گیا ، ضلع بھر میں آگاہی کیلئی35سیمینار کرائے گئے ہیں‘ڈپٹی کمشنر قصور

منگل 19 مارچ 2019 17:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں انکا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، والدین بچوں میں خود اعتمادی پیداکریں، انکی ضروریات خود پوری کریں تاکہ وہ کسی او ر کی طرف رجوع نہ کرے، اگر ماں باپ بچے سے دوستانہ رویہ اور رابطہ نہیں رکھیں گے تو کوئی دوسرا یہ جگہ لے گا جو نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین ضلع کونسل رانا سکندر حیات،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما قیصر ایوب شیخ، ممبر امن کمیٹی سید جعفر رضا شمسی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک طارق محمود،وقاص عابد ایڈووکیٹ، انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو زرتاب گل نے بھی اظہار خیال کیا، وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں، سی او ضلع کونسل گلشن نورین اور بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، منتخب عوامی نمائندوں اور شہریوں کے تعاون سے ضلع قصور میں بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، مختلف علاقوں سے 11بے سہار ا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سنٹر لاہور بھجوایا گیا ہے، ضلع بھر میں آگاہی کیلئی35سیمینار کرائے گئے ہیں، سکولوں میں زیرو پیریڈ کا انعقاد، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بھٹی ہسپتال میں چائلڈ ٹراما سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، انہیں کاوشوں کیوجہ سے ماہ فروری میں وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل پر ضلع قصور میں اس نوعیت کے کیسز کی تعداد زیرو ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین کیلئے بچے سے اہم کچھ نہیں ہوتا، ماں باپ بچے سے دوستانہ رویہ اختیار کریں، روزانہ سکول میں سرگرمیوں کے حوالے سے ان سے دریافت کریں، انکی پسند ناپسند بارے بات کریں۔ چیئرمین ضلع کونسل رانا سکندر حیات نے کہا کہ بچوں کے تحفظ اور آگاہی کیلئے ضلع کونسل قصور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے ، بچیوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بچوں کو انکے حقوق سے آگاہی اور تحفظ کیلئے نصاب میں ضروری تبدیلیوں کیلئے بھی حکومت پنجاب سے سفارش کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے راہنما قیصر ایوب شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت نئی نسل کو صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوںنے کہا کہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں حکومت انہیں انکے حقوق کی فراہمی اور ہراسگی جیسے واقعات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر سطح پر کام کریگی گی۔ وقاص عابد ایڈووکیٹ نے شرکاء کوبچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قوانین بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں