ضلع قصور کے تعلیمی اداروں میں صفائی اور شجر کاری کی اہمیت کے موضوع پر سیمینارز اور مباحثوں اور تقاریری مقابلوں کاانعقاد

منگل 19 مارچ 2019 18:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) )حکومت پنجاب کی ہدایت ا ور ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیر نگرانی ہفتہ صفائی اور سر سبز پنجاب پروگرام کے دوسرے دن ضلع قصور کے تعلیمی اداروں میں صفائی اور شجر کاری کی اہمیت کے موضوع پر سیمینارز اور مباحثوں اور تقاریری مقابلوں کاانعقاد کیا گیا، چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ناہید واصف، ایجوکیشن آفیسرز، سربراہان ادارہ جات نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

سیمینارز اور مباحثوں کے دوران مقررین نے شہری علاقوں کی صفائی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا گیا اور شجر کاری مہم کا آغاز پودے لگا کر کیا گیا جبکہ طلباء و طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پنجاب اور پاکستان کونہ صرف صاف اور شفاف بنائیں گے بلکہ ہر طرح کی آ لودگی سے پاک کریں گے اور نئے پاکستان کی بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں