قصور، تین مختلف حادثات میں لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا

منگل 19 مارچ 2019 19:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) قصوراور نواح میں تین مختلف حادثات میں ایک لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

میگاروڈ پتو کی کے قریب نا معلوم کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار آصف جاوید کچل کر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور میگا روڈ پتوکی میں ہی تیز رفتار نامعلوم ٹک کی ٹکر سے سٹرک کراس کرتا ہوا عالم شیر کا بارہ سالہ بیٹا محمد احسان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ کوٹ رادھاکیشن کے علاقہ بھگیاڑ مار کے قریب دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرانے سے شان علی جاں بحق اور مبین احمد شدید زخمی ہو گیا ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں