قصور، راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو نقدی ،موٹرسائیکل اور دیگر سامان سے محروم کردیا

منگل 19 مارچ 2019 19:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) قصور اور گردوونواح میں راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو نقدی ،موٹرسائیکل اور دیگر سامان سے محروم کردیا ۔

(جاری ہے)

قادی ونڈ روڈ قصور میں دو ڈاکووںنے ایک ہاوسنگ اسکیم کے چوکیدار خالد بھٹی سے گن پوائنٹ پر دو ہزارکی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اورتلونڈی چوک میں دو ڈاکووں نے کھاد ڈیلر سے بائیس ہزار کی رقم اور ایک بوری کھاد لوٹ لی اور فرار ہو گئے جبکہ کوٹ رادھاکیشن کے علاقہ بگھیاڑ مار کے قریب دو ڈاکووں نیراہگیر بابر حسین سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی ،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں