ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیر صدات بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قائم ضلعی ٹاسک فورس کااجلاس

بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو تیز کیا جائے اور بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے‘وسیمہ عمر

پیر 25 مارچ 2019 18:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے اور بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے‘بجلی چور قومی مجرم ہیں تمام محکمے ملکر انکو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔یہ بات انہوں نے ڈی سی کمیٹی روم میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قائم ضلعی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں سپریٹنڈنٹ انجینئرلیسکو قصور ناصر ایاز خان گرمانی ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا ‘اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن زہر ا دستگیر ‘اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر ‘ایکسئین سٹی جمشید زمان ‘ایکسئین چونیاں محمد حسین ، ایکسئین قصور رورل اشفاق احمد ‘ایکسئین کوٹ رادھاکشن محمد اصغر سکھیرا ‘ایکسئین پتوکی اشفاق احمد ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عبدالقدوس طور اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنٹ انجینئر لیسکو ناصر ایاز خان گرمانی نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور اب تک 2280بجلی چوروں کو پکڑا گیا اور ان سے 16لاکھ 4ہزار 353یونٹس وصول کر کے 24لاکھ 72ہزار 645رورپے وصول کئے گئے اور 1591بجلی چوروں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ۔

ان میں گھریلوصارفین ،کمرشل ،ٹیوب ویل اور انڈسٹری کنکشنز شامل ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ لیسکو افسران کے ہمراہ ملکر بجلی چوری کرنیوالے بڑے مگرمچھوں کو پکڑیں اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اس قومی فریضے کو اچھے طریقے سے ادا کریں اور بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں