قصور،پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کاروائیاں ،5اشتہاریوں سمیت20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 25 مارچ 2019 23:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری،5مجرمان اشتہاریوں سمیت20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیا ت اور ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان ، مجرمان اشتہاریوں اورمنشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلعی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث5مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیاجن سے تفتیش جاری ہے ، اسی طرح پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئی6بدنام زمانہ منشیات فروشوںراجہ مسیح، محسن،اشرف،منیر،عرفان مسیح اور بلال کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سی32کلوگرام پوست، ڈیڑھ کلوگرام چرس اور120لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے ہیںجبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والی3ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل اور ایک بندوق برآمدکی، اسی طرح تھانہ سرائے مغل پولیس نے کتوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے 6ملزمان منیر، اشرف، انور، پالا ، ظفر اور انتظارکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں