قصور،گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر 19 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی

منگل 26 مارچ 2019 23:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) نواحی علاقہ سندھواں کلاں میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر 19 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

سرائے مغل کے علاقہ سندھندواں کلاکے رہائشی عبدالرشید کی انیس سالہ بیٹی ثنا رشید کااپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیاجس پر اس نے طیش میںآکر گھر میں موجود گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اسکی حالت خراب ہو گئی جسے علاج کے لئے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی ۔ پولیس تھانہ سرائے مغل نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں