قصور،پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں،17اشتہاریوں سمیت 35ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2019 23:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری،17مجرمان اشتہاریوں سمیت 35ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روزپولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی، راہزنی ، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث17خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے، اسی طرح عدالتی 8عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3ملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمد کیے، 4شراب فروخت کرنے والے ملزمان کے قبضہ سے 80لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے۔ اسی طرح تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے بدنا م زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئے 3ملزمان راشد، ساجداور طاہر یٰسین کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں