قصور تا گجومتہ اے سی بس سروس کا دوبارہ آغاز

جمعہ 19 اپریل 2019 15:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے قصور تا گجومتہ اے سی بس سروس کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے ،نئی اور ایئر کنڈیشنڈ بسوں کا کرایہ بھی عام ٹرانسپورٹ کی نسبت 50فیصد سے زیادہ کم ہے ۔یہ تفصیلات انہوں نے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ عثمان احمد نے سی اور ڈی کلاس بس اڈوں میں سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ بسکو ٹرانسپورٹ سروس چلانے والی کمپنی مسافروں کو مقرر کردہ سٹینڈڈ کے مطابق سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار ہے ، بس سروس کے دوبارہ آغاز سے خصوصاً عید کے دنوں میں ٹرانسپورٹ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ سی کلاس بس اسٹینڈز میں شیڈز لگوانے کیلئے میونسپل کمیٹیز کے چیئر مین اور متعلقہ افسران سے فوری میٹنگ کرکے لائحہ عمل تیا رکیا جائے ،ڈی کلاس اڈوں میں سہولیات کی فراہمی اوور چارجنگ ، اوور لوڈنگ روکنے کیلئے چیکنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے الہ آباد میں ٹریفک مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پوائنٹ پر ٹرانسپورٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے بھتہ خوری کی شکایات پر قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ نیو بس اسٹینڈ چونیاں کو فنکشنل کرنے کیلئے جلد موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں