کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو انکی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

جمعہ اپریل 21:56

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو انکی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا ہے، اگر کسی بھی سائل کو انصاف کے حصول میں کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ محکمے کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائینگے ۔ یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں شہریوں نے ریونیو ، تعلیم ، صحت ،صفائی اور دیگر محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں جس کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر احکامات صادر فرمائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ عوام کی تکالیف کا ازالہ ہماری ذمہ داری ہے ،عوامی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور انسانیت کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔سرکاری افسران عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments