انصاف معاشرتی امن کا ضامن ہے، ڈی پی او قصور

جمعہ اپریل 21:56

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ انصاف معاشرتی امن کا ضامن ہے امن وامان کی ذمہ داری پولیس کا اولین فریضہ ہے انصاف کیے بغیر جرم پر قابو پانا ممکن نہیں، اس لیے تمام تھانوں کو جرائم پیشہ افراد کیلئے دارالحساب بنادیا گیا اور تمام ایس ایچ او ز کو بتا دیا گیا ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں اوران کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جبکہ شرفاء کیلئے تھانوں میں عزت و احترام کیساتھ پیش آیاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پرلگائی جانے والی ہفتہ وار کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پراپنے آفس میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے اور آئندہ ہفتہ میں ایک بار کسی تھانہ میں کھلی کچہری کچہری کا انعقاد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کھلی کچہری کا بنیادی مقصد مظلوم کی مدد کرنا ہے اور اسکے ساتھ ہونے والے ظلم کیلئے فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments