قصور،پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں

جمعہ 19 اپریل 2019 21:56

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری، سنگین جرائم میں ملوث 8 مجرمان اشتہاریوںسمیت 20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی طرف سے ضلع بھر میںمجرمان اشتہاریوں اور کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روزپولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی، راہزنی ، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 8مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 4کلوگرام چرس اور 60بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والی4ملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کیے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں