گرین قصور مہم کے تحت ضلع میں ابتک 1لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں‘صاحبزادہ وسیمہ

رواں سیزن کے دوران مجموعی طور پر پانچ لاکھ درخت لگانے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ‘ڈپٹی کمشنر قصور

پیر 22 اپریل 2019 17:26

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق گرین قصور مہم کے تحت ضلع میں ابتک 1لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں،5لاکھ پودوں کے ہدف کے حصول کیلئے سرکاری محکموں، سول سو سائٹی کیساتھ گھر یلو خواتین کو بھی شجرکاری مہم میں شامل کیا جائے گا، ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے موقع پر شجرکاری اور شہریوں میں مفت پودے تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز چوہدری محمد ارشد، رانا شہزاد احمد، اے سی شاہد عباس کاٹھیا ، ڈی او ماحولیات یونس زاہد نے بھی پودا لگایا ۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران مجموعی طور پر پانچ لاکھ درخت لگانے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اس مقصد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز اور مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان کو بھی شامل کیا گیا ہے ،تمام محکموں سے پری شجرکاری اور پوسٹ شجرکاری پلان بھی طلب کیا گیا ہے اور واضع ہدایات دی گئی ہیں لگائے جانیوالے پودوں کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گھریلو خواتین کو شجر کاری کے حوالے سے بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کچن گارڈننگ میں بہتر کارکردگی دکھانے والی گھریلو خواتین کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔ا س سے قبل ڈی او ماحولیات یونس زاہد نے ارتھ ڈے کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں