میونسپل کمیٹیاں سی کلاس اڈہ جات پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر قصور

منگل اپریل 18:49

قصور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء)ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹیاں سی کلاس اڈہ جات پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، سرکاری اڈہ جات میں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے، ان فٹ گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری آر ٹی اے حافظ عثمان، سی کلاس اڈہ جات چلانے والی میونسپل کمیٹیوںکے چیف آفیسرز بھی موجود تھے۔

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments