قصور، پولیس نی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکرلیا

منگل اپریل 18:58

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث شہباز عرف شہبازی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکرلیاگیا، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد ، ملزمان ضلع قصور، فیصل آباد اور لاہور کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں،ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی کی طرف سے پولیس ٹیموں کو شاباش ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شہباز عرف شہبازی نے اپنے دیگر ساتھیوں مزمل وغیرہ پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ۔جورات کے وقت مین شاہراہوں پر راہزنی کی وارداتوں کے دوران نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اسکے علاوہ ہائوس ڈکیتی کی وارداتیں بھی کرتے تھے جو تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او محمد محسن ودیگر ملازمین پر مشتمل ٹیموں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے خطرناک گینگ کو ٹریس کیا اورگرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے،دوران انٹیروگیشن ملزمان نے ضلع قصو رسمیت فیصل آباد اور لاہور میںمتعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی نے اچھی کارکردگی پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments