ضلع قصور میں مختلف محکموں نے ابتک وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی 2525شکایات کا ازالہ کر دیا ہے‘وسیمہ عمر

سرکاری افسران کو واضع ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ عوامی شکایات پر مقررہ مدت میں قانون کے مطابق ایکشن لیں اور پورٹل پر اپ ڈیٹ بھی کریں‘ڈپٹی کمشنر قصور

بدھ 24 اپریل 2019 15:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء)ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ ضلع قصور میں مختلف محکموں نے ابتک وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی 2525شکایات کا ازالہ کر دیا ہے،سرکاری افسران کو واضع ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ عوامی شکایات پر مقررہ مدت میں کاروائی کرتے ہوئے قانون کے مطابق ایکشن لیں اور پورٹل پر اپ ڈیٹ بھی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پورٹل پر ڈی سی آفس سے متعلقہ مجموعی طور پر 477شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 458کا ازالہ کر دیا گیا ہے ، 13نئی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ 6پرانی شکایات پر بھی کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جن 2525شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے ان میں دیگر ایجوکیشن، ہیلتھ سمیت دیگر محکمہ جات سے متعلقہ تھیں ضلع بھر کے سرکاری محکمہ جات کو حال ہی میں موصول ہونیوالی174نئی شکایات کے ازالہ کیلئے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر آفس تمام شکایات پر کاروائی کی از خود بھی مانیٹرنگ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ وزیر اعظم ای پورٹل کا مقصد ای گورننس کے ذریعے شہریوں کے مسائل کا تیزی سے حل ہے ۔ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز ، تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعظم پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات کے ازالہ کیلئے اقدامات اور بروقت فیڈ بیک کے عمل کی خود نگرانی کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں